حکومت مہنگائی کے خاتمے کیلیے خورونوش کے اشیا میں سبسڈی دے

52

پشاور(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لیے خورونوش کے اشیا میں سبسڈی دے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں غریب آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کمانانہ ممکن ہوگیا ہے ۔ ملک کے معاشی حالات غیرسرکاری نوکریاں کرنے والے لاکھوں افراد کو بیروزگار کررہا ہے ۔ صرف ٹیوٹا انڈس نے ہزاروں افراد کو کاروبار میں مندی کے باعث نوکری سے فارغ کردیا ہے ۔ کاروباری حضرات کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث پریشانی میں ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء وغلہ مہینوں نہیں بلکہ دنوں کے حساب سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ جان بچانے والی ادویات کو سال میں چار مرتبہ مہنگاکردیا گیا ہے ۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپوزیشن کے بیانیے کی طرف توجہ دے رہی ہے ۔موجودہ معاشی حالات اور عوام کی ذہنی کیفیت سے ملک میں انارکی والاقانونیت میں مزید اضافے کا خطرہ موجود ہے ۔ حکمران فی الفور مہنگائی کنٹرول کرنے والے اداروں کو فعال بنائیں اور زندگی کی بنیادی کھانے پینے والی ضروریات کی قیمتوں میں غریبوں کے لیے سبسڈی کا ہنگامی پروگرام متعارف کروائیں تاکہ عام آدمی اپنے اہل عیال تک خوراک پہنچانے کا انتظام کرسکے۔