بھارت دنیا میں دہشت گردی پھیلا کرسپرپاوربننے کے خواب دیکھ رہاہے

60

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ پنجاب کے سینئرنائب صدرراناعدنان خان، ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر،جنرل سیکرٹری راشدمحمود، نائب صدر محمدسلیم انصاری،میاںمحمدعمران اوردیگرنے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کرکے شہریوں اورپاک فوج کے جوانوںکو شہیدکرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں دہشت گردی پھیلا کرسپرپاوربننے کے خواب دیکھ رہاہے جیسے پاکستانی فوج اورجوان کسی صورت پورانہیں ہونے دیں گے۔ رہنمائوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش میڈیا اور خاموش عالمی ادارے اپنی افادیت کھو چکے ہیں۔کشمیر کا مسئلہ علاقائی نہیں امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔کشمیر کی آئینی حیثیت کے خاتمے پر امت مسلمہ کی سستی کا خمیازہ کشمیریوں کو کئی صدیوں تک بھگتنا پڑ سکتا ہے۔ چودھری عمرفاروق گجر نے کہا کہ مودی مائنڈ سیٹ کی جارحیت کے مقابلے امن کی تجویزیں خود کشی کے مترادف ہے، ٹرمپ کے ذریعے بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا قومی وقار کیخلاف ہے۔بھارت کے جنگی جنون کا علاج پاک فوج ہی کر سکتی ہے۔ ٹرمپ کامودی کیساتھ مل کر اسلامی دہشت گردی کیخلاف لڑنے کے اعلان سے حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔مظلوم کشمیریوں کے قتل کا لہو ٹرمپ مودی دونوں کے دامن پر موجود ہے۔جہاد فی سبیل اللہ کے جھنڈے کے نیچے تربیت پانیوالی فوج اور عسکری تربیت کیساتھ جذبہ ایمان رکھنے والی فوج کشمیر کا 70 سالہ لٹکا ہوا مسئلہ ان شاء اللہ تعالیٰ چند گھنٹوں میں حل کر سکتی ہے۔