نیب تاجروں کے تحفظات کو ختم کرے گا

127

اسلام آباد: نیب تاجروں کا احترام کرتا ہے اورتاجروں کےتحفظات کوختم کرے گا۔

تاجروں کو نیب کی جانب سے درپیش مسائل پر نیب نے آرڈیننس کےسیشن 33 سی کے تحت کمیٹی قائم کی  ہے۔کمیٹی کی حثیت صرف مشاورتی ہوگی جبکہ کمیٹی تاجروں  کے درپیش مسائل  کو چیئرمین نیب کے سامنے رکھے گی۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب  تاجرکمیونٹی کااحترام کرتی ہے،نیب ملک کی معاشی ترقی خوشحالی اور معیشت کی بہتری کیلئےہرممکن اقدامات اٹھائےگا۔

کمیٹی میں نائب صدرسارک چیمبرآف کامرس افتخارعلی ملک، صدرپاکستان فیڈریشن آف چیمبراینڈ انڈسٹری داورخان اچکزئی، عاطف باجوہ،انجم نثار،سکندر مصطفیٰ،جمیل یوسف بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔