شاہ محمد شاہ کی قیادت میں آزادی مارچ کا قافلہ کراچی سے روانہ ہوگا

31

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن مسلم لیگ ن حیدرآباد ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی نے آزادی مارچ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) سند ھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کی قیادت میں آزادی مارچ کا قافلہ کراچی سے صبح دس بجے سہراب گوٹھ سے روانہ ہوتے ہوئے ایک بجے دن حیدرآباد پہنچے گا جبکہ ٹنڈو الہیار، میرپورخا ص کے قافلے صبح 12:00 بجے حیدرآباد پہنچیں گے آزادی مارچ میں شامل ہونے کے لیے تین بجے سکرنڈ سے قافلہ گزرے گا جہاں نوابشاہ ڈویژن کے قافلے شریک ہوکر رات کو سکھر پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ، شکارپور سمیت دیگر اضلاع کے قافلے مرکزی آزادی مارچ کے قافلے میں شامل ہوجائیں گے 28 اکتوبر کی صبح آزادی مارچ روہڑی ، پنو عاقل، گھوٹکی ، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی اوباڑہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کے صوبائی عہدیدار ، مسلم لگ (ن) کے ڈویژنل، ضلعی عہدیداروں سمیت مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ، لیبر ونگ ،خواتین ونگ، لائر ونگ، سوشل میڈیا کے اراکین اور مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی بھاری تعداد میں آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آزادی مارچ داخل ہونے کے بعد ملتان سے یوسف رضا گیلانی اور لاہور سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت دیگر قائدین شریک ہوں گے۔