حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بزم فروغِ ادب کے زیراہتمام محفل مشاعرہ بخاری اسکول شہدادپوری میں منعقد ہوا جس کی صدارت معروف شاعر،کامل عارفی، نے کی۔ پروفیسر رعنا ناہید رعنا، بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔ ادب کے ذریعے معاشرتی حسن کو نکھارا جاسکتاہے دنیامیں ان قوموں نے ترقی ہے جنہوں نے علم وادب کو اپنایا ہے۔ موبائل اور انٹرنیٹ کے منفی استعمال نے نئی نسل کو شدید متاثر کیا ہے۔ قلم، کتاب سے رشتہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ مہمان اعزازی الیاس شاہد، عبدالشکور آسی، شمیم حسنین، فاروق اطہر، کاظم حسنی، رشید ہمدم، جاوید پارس، ارشد نور، یونس عظیم، پروفیسر مسعود الرحمن، پروفیسر نیر امین، احمد عمران، عابد علی عابد، آفتاب ساحل، عثمان فائز، شاہدہ نور بھٹی، طالب بھنبھرو، عاجز بھوپالی، نظامت کاظم حسنی نے منتخب کلام سنایا۔