اقتصاد? را?دار? منصوب? ، معاش? استح?ام ?ا باعث ، اسحاق ?ار

181

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے 2012 تک عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو ناکام ریاست قرار دے رہے تھے ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی ترقی کےفروغ کا باعث بنے گا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری سے ملکی معیشت کواستحکام ملے گا، حکومت کی مالیاتی حکمت عملی غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا حکومت نے معاشی حکمت عملی طویل مشاورت سے طے کی ہے ۔ حکومت سرمایہ کاری کے لئے بہترین مواقع پیدا کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا درمیانی اورطویل مدت کی سرمایہ کاری کا فروغ وزیراعظم نواز شریف کے وژن 2025 کاحصہ ہے، موجودہ حکومت کی کوششوں سے معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا2012 میں عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو ناکام ریاست قراردے رہے تھے، مالیاتی حکمت عملی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔