زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف آج اپنا پہلا میچ کھیلے گی جس کےلئےدونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی حصار میں نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم پہنچایا گیا ۔
لاہور میں آج زمبابوے اور پاکستان ٹیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگے جس کے مہمان خصوصی پاکستانی صدر ممنون حسین ہونگے۔
آج کھیلے جانے والا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔