ٹریفک مسائل کے حل کیلیے تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر ہے، اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد

44

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد ابراہیم ارباب نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ حیدرآباد کی آبا دی بڑ ھ گئی ہے اس وجہ سے ٹریفک مسائل حل کرنے کے لیے فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم کرنا ضروری ہے ،بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل بھی فعال ہے ، اسٹیشن روڈ کو ماڈل روڈ بنائیں گے، حیدرآباد سٹی کی بہتری کے لیے 100 فیصد کام  کریں گے ۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شاکر میمن نے کہا کہ ناجائز تجاوزات ، اشیا ء خورو نوش میں ملاوٹ اور زائد قیمتوں کے خلاف کاروائیاں خوش آئند ہیں ، اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے ، کچھ علا قے مستقل مسائل کا گڑھ بنے ہوئے ہیں جس میں کھوکھر محلہ ، گاڑی کھاتہ ، مولیٰ علی قدم ، فوجداری روڈ ، رسالہ روڈ ، کورٹ روڈ شامل ہیں ۔ گل سینٹر پرپو لیس چوکی اور سگنل کے باوجود ٹریفک جام رہتا ہے پھل بازار نیا پل پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار ہے ،شہر بھر میں عوام کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،غیر قانونی سوزوکی ، رکشہ ،منی ٹیکسی اور موٹر سائیکل اسٹینڈکی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو تی ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر حیدرآباد