قبائلی اضلاع سے مخصوص نشست پر عائشہ بی بی کا بطور رکن اسمبلی نوٹیفکیشن جاری

58

مہمند( آن لائن ) مہمند، قبائلی اضلاع سے خواتین کی مخصوص نشست پر ضلع مہمند کی عائشہ بی بی بطور رکن صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے بعد ضلع مہمند میں ایم پی ایز کی تعداد 3 ہو گئی۔ نو منتخب خاتون ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند و فاٹا کے سینئر رہنما نوید احمد کی ہمشیرہ ہے۔