پ?لا ?? ?وئن??:پا?ستان ن? زمبابو? ?و 5و??و? س?ش?ست د? د?

248

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ زمبابوے نے پاکستان کو جیتنے کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ میچ ڈیبوٹ کرنے والے مختار احمد مین آف دی میچ قرار پائے انہوں نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 83 رنز اسکور بنائے ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے 173 کا ہدف اوورز میں حاصل کرلیا ۔ پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز مختار احمد اور احمد شہزاد نے کیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 142 رنز پر گری ، جب احمد شہزاد 39 گیندوں پر 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، ان کی وکٹ ایس سی ویلیم نے حاصل کی ۔ احمد شہزاد نے اپنی اننگز کے دوران 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 144 رنز پر گری ، جب مختار احمد 45 گیندوں پر 83 رنز بنا کر اے جی کریمر کے گیند پر کیچ پکڑا کو پویلین لوٹ گئے ۔ مختار احمد نے اپنی اننگز کے دوران 12 چوکے اور 3 چھکے لگائے ۔ پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے 11 گیندوں پر 12 رنز اسکور بنائے ۔ ان کی وکٹ بھی ایس سی ویلیم نے حاصل کی ۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 162 رنز پر گری ، جب عمر اکمل 3 گیندوں پر 4 رنز بنا کر ویٹوری کا شکار بنے ۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 169 رنز پر گری ، جب شعیب ملک 14 گیندوں پر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

زمبابوے کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلر اے جی کریمر رہے جنہوں نے 28 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ ٹی پنینگارا ، بی ویٹوری اور ایس سی ویلیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے پہلے زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بناکر پاکستان کو جیت کے 173 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ زمبابوے کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز ہیملٹن مساکڈزا اور سیبنڈا نے کیا ۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ 58 رنز پر گری جب محمد سمیع کی گیند پر سرفراز نے کیچ پر سیبنڈا کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ سی بنڈا نے 13 گیندوں پر 15 رنز اسکور کئے ۔ دوسری وکٹ بھی 58 رنز پر گری جب محمد سمیع ہی کی گیند پر مساگڈزا کلین بولڈ ہو گئے انہوں نے 27 گیندوں پر 43 رنز اسکور کئے ۔ تیسری وکٹ 73 رنز پر گری جب وہاب ریاض کی گیند پر چارلس کوونٹری 14 بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ زمبابوے کی چوتھی وکٹ 100 رنز پر گری جب شعیب ملک کی گیند پر وہاب ریاض نے کیچ پر کر ویلیم کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایس سی ویلیم نے 15 گیندوں پر 16 رنز اسکور کیئے ۔زمبانوے کی چھٹی وکٹ 142 رنز پر گری جب محمد سمیع نے سکندر رضا کو آؤٹ کیا انہوں نے 13 گیندوں پر 17 رنز اسکور کیئے ۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 33 گیندوں پر  اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ ان کی وکٹ وہاب ریاض نے حاصل کی ۔

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ کامیاب بولر محمد سمیع رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 36 رنز دیکر 4 وکٹٰیں حاصل کی۔ وہاب ریاض کے حصے میں  دوجب کہ  شعیب ملک کے حصہ میں ایک وکٹ آئی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا اور سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 24 مئی بروز اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔