نیازی حکومت کا ہر دن عوام پر مہنگائی اور ظلم کا پہاڑ بن کر گر رہا ہے

81

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیر میاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دوسری بار بجلی کی قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کا ہر دن عوام پر مہنگائی اور ظلم کا پہاڑ بن کر گر رہا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے،اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔ اب جس دن نیازی تقریر میں کوئی بھڑک مارتا ہے قوم ڈر جاتی ہے۔لوگ سمجھ گئے ہیں کہ نیازی کی ایک تقریر ان سے روٹی اور روزگار چھین لیتی ہے۔ قوم کو اقوام متحدہ کی تقریر کے پیچھے لگا کر نیازی نے پھر واردات کر دی۔ملک میں آٹا تک مہنگا ہو گیا اور یہ مداری تقریر پر تالیاں بجوا رہا ہے۔ کیا ناکام نیازی کی تقریر سنا کر غریب بچوں کیلیے دوائی خرید سکتا ہے۔ کیا کوئی سفید پوش بجلی کے بل کی جگہ نالائق نیازی کی تقریر جمع کروا سکتا ہے۔