بھارتی آرمی چیف سیاسی آقاؤں کی خاطر جنگ کے شعلے بھڑکارہے ہیں

59

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے اپنی فوج کو سرکش فورس میں تبدیل کردیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل میں کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف غیر ذمے دارانہ بیانات دے کر خطے کے امن کو متاثر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف غیر ذمے دارانہ بیانات کے ذریعے جنگ کے شعلے بھڑکا رہے ہیں اور خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، وہ یہ سب اپنے سیاسی آقاؤں کے مفادات کے لیے کر رہے ہیں۔ جعلی سرجیکل اسٹرائیک سے لے کر اب تک انہیں سوائے اس کے کوئی کامیابی نہیں ملی کہ انہوں نے اپنی فوج کو روگ (سرکش) فورس میں تبدیل کردیا ہے اور اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بنے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتیآرمی چیف کے بیانات معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ان سب کا مقصد بھارتی آرمی چیف کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بننا ہے لیکن یہ سب پیشہ ورانہ فوجی اخلاقیات کی قیمت پر ہو رہا ہے۔