بچل شاہ میانی کی رہائشی ماچھی برادری کا سکھر پریس کلب کے باہر لاش رکھ کر احتجاج

49

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے نواحی علاقے بچل شاہ میانی کی رہائشی ماچھی برادری کا سکھر پریس کلب کے باہر لاش رکھ کر احتجاج، ورثا کا کہنا تھا کہ 50 سالہ لعل بخش کچے کے علاقے میں لکڑیاں کاٹنے گیا اور لاپتا ہوگیا، ڈھونڈنے پر مقتول لعل بخش کی بجلی کے تاروں سے گلا بندھی لاش کچے کے علاقے سے ملی۔ مقتول کی جیب میں موجود 90 ہزار روپے بھی غائب ہیں، متعلقہ تھانے ائر پورٹ گئے لیکن پولیس نے ہماری ایک نہ سنی، نامعلوم افراد نے پیسوں کے لیے لعل بخش کو قتل کردیا۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس کیس درج کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، جب تک متعلقہ تھانے کی پولیس مقدمہ درج نہیں کرتی، اسی طرح لاش پریس کلب کے باہر رکھ کر احتجاج جاری رکھیں گے۔