حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کی مرکزی کونسل کے رکن اور سینئر رہنما غلام رسول کلہوڑو نے کہا کہ ناتجربہ کار، سیاسی نابالغ نے قوم کو گنگال کردیا، لوگ بھوک سے پریشان ہیں اور حکمرانون کو افغاسنتان و امریکا کی فکر ہے۔ عوام پر ٹیکسوں کی بھر مار کرنے والی حکومت نے قوم کو دال اور سبزی کھانے سے بھی محروم کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یوسی عہدیداران اور اقلیتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں اور لوٹوں نے کرکٹر کو بادشاہ بنا کر سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچایا اور پسند کی وزارتوں کو حاصل کرکے فرشتوں کی جماعت تحریک انصاف سے امین وصادق ہونے کے سرٹیفکیٹ حاصل کیے۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل ہونے والے سب دودھ کے نہائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی کی تاریخ شہادتوں سے بھری ہوئی ہے، ہر آمر و جابر کے سامنے پی پی کے جیالے سینہ سپر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو سندھ منتقل کرکے مرضی کے ڈاکٹر سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے۔