حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو کے احکامات کی روشنی میں حیدر آباد میں مین پوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، تھانہ اے سیکشن پولیس نے اکبری قبرستان کے قریب سے ایک شخص عابد ولد عبدالحکیم یوسفزئی کو گرفتار کرکے 230 مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، سٹی پولیس نے دوران پیٹرولنگ ایک شخص ثاقب چھیپا کو 190 مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ہوسڑی پولیس نے دوران چیکنگ گوٹھ مراد کیری کے قریب سے گوند ولد شمون ٹھاکر کو 110 مضر صحت مین پوری سمیت گرفتار کرلیا۔