اقوام متحد? ?? ز?ر نگران? بات چ?ت ?? ل?? ت?ار ???، حوث? باغ?

234

                یمن میں حوثی باغی ملکی بحران کے حل کے لیے مذاکرات پر راضی ہو گئے ہیں۔ باغیوں کے سربرا عبدالمالک الحوثی کے مطابق ملک کی تمام انقلابی قوتیں کسی غیر جانبدار مقام پر اقوام متحدہ کے زیر نگرانی بات چیت پر تیار ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں موجود یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے نمائندے نے گزشتہ روزکہا تھا کہ جب تک حوثی زیر قبضہ علاقوں کو خالی نہیں کرتے، بات چیت شروع نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یمنی تنازعے کے فریقین کو اگلے ہفتے 28 مئی کو جنیوا میں مذاکرات کی دعوت دے رکھی ہے۔