سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتہ کی صبح 8 بجے بحال کردی جائے گی۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک 24 گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئےتھے جس کی معیاد ہفتہ کو پورہ ہو جائے گی۔