حیدر آباد تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات کا اعلامیہ

45

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نثار احمد سومرو نے کہاہے کہ ایسے تمام طلبہ وطالبات کو مطلع کیا جو نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے کسی بھی پرچے میں نقل کرتے ہوئے رپورٹ ہوئے تھے وہ 29 اکتوبر بروز منگل اور 30 اکتوبر بروز بدھ صبح گیارہ بجے کنٹرولر کے دفتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ متاثر طلبہ وطالبات کمیٹی کے سامنے اپنا موقف بیان کرسکیں اور کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرسکے۔ یاد رہے کہ ان تمام طلبہ وطالبات کو طلب کیے جانے سے متعلق خطوط پہلے ہی متعلقہ اسکولوں کو ارسال کردیے گئے ہیں، غیر حاضر ہونے کی صورت میں کمیٹی یکطرفہ فیصلہ دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔