آزادی مارچ کا سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائیگا، اکرم درانی

49

بنوں (آن لائن) رہبر کمیٹی کے چیئرمین وخیبر پختونخوا کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں مثالی اتحاد آزادی مارچ کی کامیابی کی علامت ہے ہم نے مشترکہ طور پر آزادی مارچ کے لیے جو اہداف رکھے ہیں اس پر قائم ہیںاور اس سے پیچھے نہیں ہٹے اور یہی وجہ ہے کہ حکمران ہمارے آزادی مارچ سے خوفزہ ہیں اور ان کو خوفزدہ ہونا بھی چاہیے کیونکہ آزادی مارچ کا سیلاب ان سب کو بہا کر لے جائے گا ۔ اپوزیشن جماعتوںکے کارکنوں کے مختلف وفود جس میںپاکستان مسلم لیگ اور دیگر جماعتیں شامل تھیںسے باچ چیت کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہاکہ میری گرفتاری کی باتیں افواہ ہیں،شوکت یوسفزئی کی حیثیت کیا ہے وہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادر ثابت کر رہا ہے وہ کون ہوتا ہے کہ وہ جے یو آئی اور اپوزیشن کمیٹی کے خلا ف باتیں کرنے والا ،یہ سب کچھ وہ خود کو نمایاں کرنے کے لیے کررہاہے جبکہ وفاقی وزیر پرویز خٹک بھی میڈیا کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے ہمارا پہلا مطالبہ اب بھی وہی ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوجائیں، غیر جانبدار اور فوری مداخلت کے بغیرنئے انتخابات کرائے جائیں وزیر اعظم کے استعفے کے بغیر مذاکرات نہیں بڑھ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ریڈزون میں داخل نہیں ہوں گے مین کشمیر ہائی وے پر آزادی ملین مارچ کریں گے اور لائحہ عمل بھی موقع پر حالات کے مطابق تیار کریں گے۔