تاجروں کی شٹر ڈائون ہڑتال دوسرے روزبھی جاری

174

ملک کے  مختلف شہروں کراچی ،راولپنڈی ، فیصل آباد اور پشاور میں دوسرے روز بھی شٹر ڈائون ہڑتال جاری ہے۔

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر منگل کو کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،پشاور، لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد، وہاڑی، گوجرانوالہ، حافظ آباد ، مظفر گڑھ ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، میاں چنوں، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپوراور سرگودھا سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے۔

تاجروں کی ہڑتال کی کال پر کراچی کے بازار اور مارکیٹیوں میں بھی خاموشی طاری ہے،شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث خریداری کے لیے آنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تاجران پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک بھر کی تاجربرادری 31اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرسکتی ہے۔