اسلامک ایجوکیشن کے تحت ’’شہادت حق اور امت مسلمہ کی ذمے داریاں‘‘ کے موضوع پر خطاب یکم نومبر کو ہوگا

44

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن حیدر آباد کے جنرل سیکرٹری اصغر علی خان یوسف زئی کے اعلامیہ کے مطابق یکم نومبر 2019ء جمعتہ المبارک کو بوقت دن 12:45 بجے جامع مسجد مدرسہ جامعہ اسلامیہ کورٹ روڈ ٹھنڈی سڑک حیدرآباد میں جامعہ کراچی شعبہ عربی کے سابق چیئرمین اورمسجد رضوان کراچی کے سابق خطیب پروفیسر ڈاکٹر مولانا محمد اسحق منصوری ’’شہادت حق اور امت مسلمہ کی ذمے داریاں‘‘ کے موضوع پر خطبہ جمعتہ المبارک میں فکر انگیز خطاب کریں گے۔