سکھر،پولیس مقابلے میں متعدد مقدمات میں مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

43

سکھر( نمائندہ جسارت) سکھر میں پولیس مقابلہ،تھانہ جھانگڑو کی حدود قومی شاہراہ کے قریب لنک روڈ پر پولیس پارٹی کا دوران گشت ڈاکوئوں سے مقابلہ، مقابلے میںمتعدد مقدمات میں مطلوب ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکر لیا گیا۔ایس ایس پی سکھر کے مطابق گشت پر مامورپولیس پارٹی کاجھانگڑو کی حدود قومی شاہراہ لنک روڈ کے قریب واردارت کے ارادے سے کھڑے ڈاکوئوں سے پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ڈاکو ، موٹرسائیکل چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ ایس ایس پی سکھر نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکو کی شناخت امیر تیغانی کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضہے سے مسروقہ موٹرسائیکل اور پستول برآمد جبکہ ایک ڈاکو رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔گرفتار زخمی ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ دیگر فرار ڈاکوئوں کی گرفتاری و تعاقب کیلیے نفری طلب علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اوراس کا کرمنل رکارڈ دیگر اضلاع سے معلوم کیا جا رہا ہے۔