ان?رب?ن? م?? روپ? ?? مقابل? ?الر ?? قدر مستح?م

315

                انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر، یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں اضافے کا رحجان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید101.95روپے اور قیمت فروخت102روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 102.80روپے سے بڑھ کر 102.90روپے اور قیمت فروخت103روپے سے بڑھ کر 103.10روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کو یورو کی قدر میں 25 پیسے اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 1 روپے25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 114.25روپے سے بڑھ کر 114.50روپے اور قیمت فروخت114.50روپے سے بڑھ کر 114.75روپے ہوگئی۔

اسی طرح برطانوی پاﺅنڈکی قیمت خرید 159.75روپے سے بڑھ کر 161روپے اور قیمت فروخت160روپے سے بڑھ کر 161.25روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو روپے کے مقابلے میں یواے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 5،5 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے یو اے ای درہم کی قیمت فروخت28.20 روپے سے بڑھ کر 28.25 روپے اور سعودی ریال کی قیمت فروخت27.50 روپے سے بڑھ کر 27.55 روپے ہوگئی۔