واقعہ انسانی غلطی تھی،وزیرریلوے شیخ رشید

225

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے تیز گام ایکسپریس کے حادثے کو انسانی کوتاہی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے تیز گام ایکسپریس حادثے کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں  ریلوے انتظامیہ کی کوئی کوتاہی نہیں ہے بلکہ ٹرین میں سوار مسافروں کی اپنی غلطی ہے،مسافروں  نے  ناشتہ بنانے کے لیے سلینڈر جلایا  جس کے باعث چلتی ہوئی ٹرین میں آگ لگی۔

وزیر ریلوے نے کہا  ٹرین میں موجود مسافروں کے 2  گیس سلینڈر کے پھٹنے کے باعث بوگیوں میں آگ لگی جس کے نتیجے میں ٹرین کی 3بوگیاں آگ کی لپیٹ میں آگئی جب کہ زیادہ تر اموات لوگوں کی چلتی ہوئی ٹرین سے باہر  چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  مسافروں کو ٹرین میں سلینڈر لیکر جانے دینا ریلوے انتظامیہ کی کوتاہی ہے۔ اس کی مکمل تشویش کرائی جائے گی،لوگوں کو قانون سے ڈر نہیں لگتا  اپنے تھیلوں میں چولہے رکھ دیتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملتان  اور کھاریہ میں برن یونٹس موجود ہیں لہٰذا شدید زخمیوں کو رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو 3 سے 5 لاکھ امداد دی جائے گی جبکہ جاں بحق افرادکےلواحقین کیلئے15لاکھ امداددی جائےگی