مارچ کرنے کے ساتھ عدالتی فیصلے کا بھی احترام کرنا ہوگا،اعجاز شاہ

131

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا  کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی بیان بازی سے سیاسی ماحول کشیدہ ہوا،اپوزیشن کو احتجا ج کا حق حاصل ہے مگر قانو ن کی پاسداری بھی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نےپریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ اپوزیشن نے  جولائی میں حکومت کے خلاف  احتجاج کا فیصلہ کیا تھا ،تین اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان نے پہلی بار احتجاج کی تارییخ دی تھی ،مارچ کریں گے یا دھرنا اس کا صرف مولانا کو ہی پتہ ہے ،اتحادیو ں کو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مولانا  کو مارچ کرنے کے ساتھ ساتھ عدالتی فیصلے کا بھی احترام کرنا ہوگا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اوراسلام آبادہائیکورٹ کے دھرنےسےمتعلق فیصلوں کی پابندی کرناہوگی۔

 وزیر داخلہ  نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا میں سیاسی آدمی ہوں مولانا  فضل الر ر حمان کو نہیں روکوں گا، وزیراعظم کےمارچ کی اجازت  دینےکےفیصلےسےانتشارپھیلنےکےخواہشمندوں کامنہ بند ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی سےحکومتی کمیٹی نےکسی مطالبےپربات نہیں کی بلکہ خطرات سےآگاہ کیا،  رہبر کمیٹی نے اپوزیشن کمیٹی کو ڈی چوک پر خطرات سے آگاہ کیا۔