بلدیہ حیدر آباد میں نکاح ناموں کی مد میں وصول رقم میں خورد برد

115

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن حیدر آباد کے کلرک کی جانب سے نکاح ناموں کی مد میں ملنے والی رقم میں لاکھوں روپے کی مبینہ خورد برد، آٹھ سال سے مقرر کلرک اوپر تک حصہ پہنچاتا ہے، جس کی وجہ سے اب تک اپنی کرسی پر موجود ہے۔ یہ الزامات نکاح خواں مولوی شبیر احمد نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے لگائے۔ مولوی شبیر احمد نے بتایا کہ بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کی لائبریری محمد علی جوہر کے انچارج اور کلرک گزشتہ آتھ سال سے غیر قانونی طور پر نکاح کی مد میں فیس وصول کررہا ہے جبکہ شہر کے بیشتر علاقوں کا جمع شدہ نکاح ناموں کا ریکارڈ بھی غائب ہے، جس کی وجہ سے نکاح کی کاپیاں حاصل کرنے کے لیے شہری دربدر گھوم رہے ہیں اور متعلقہ دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں جبکہ نکاح نامے کی کاپی کے لیے متعلقہ کرپٹ کلرک محمد امین بھاری رشوت طلب کرتا ہے، اس کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔