حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بزم فیضان نوری بی ایف این کے سرپرست اعلیٰ سید منظور احمد نوری، معروف نعت خواں قاری مقبول احمد، محمد خان القادری، اعجاز حسین نوری، عمران نوری، سید رضوان نوری، حسن نوری عابدی نے تعزیتی بیان میں پاکستان کے نامور نعت خواں الحاج محمد یوسف میمن اور محمد راشد اعظم مرحومین کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔