حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالوحید قریشی ، ضلعی امیر حافظ طاہر مجید ، نائب امیر ڈاکٹر سیف الرحمن ، جنرل سیکرٹری مطاہر خان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقیوم حیدر نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور غم زدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ،مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔ تیز گام ایکسپریس کی بوگیوں میں آگ لگ جانے کے نتیجے میں درجنوں افراد کے جاں بحق ہوئے جبکہ حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں
جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں، گزشتہ ایک سال میں ریکارڈ 80 ٹرین حادثات ہوچکے ہیں، ریلوے ریکارڈ کے مطابق جولائی 2018ء سے جولائی 2019ء تک چھوٹے بڑے 80 کے قریب ٹرین حادثے ہو چکے ہیں،سب سے زیادہ جون میں 20 حادثات ہوئے۔ ریلوے حکام ایسے اقدامات کرے جس سے ریلوے حادثات سے بچاجا سکے۔
جماعت اسلامی سندھ