پ?لا ?? 20 : پا?ستان ?و ج?ت ?? لئ? 173 رنز ?ا ?دف

253

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے 173 رنز کا ہدف دے دیا ۔ کپتان ایلٹن چگمبورا نے 34 گیندوں پر 54 رنز اسکور کئے ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹی 20 میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے 173 رنز کا ہدف دے دیا ۔ اس سے پہلے زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ زمبابوے نے مجموعی طور پر پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں مقررہ اوورز میں 172 رنز بنائے اور اسکے 6 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ زمبابوے کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز ہیملٹن مساکڈزا اور سیبنڈا نے کیا ۔ زمبابوے کی پہلی وکٹ 58 رنز پر گری جب محمد سمیع کی گیند پر سرفراز نے کیچ پر سیبنڈا کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ سی بنڈا نے 13 گیندوں پر 15 رنز اسکور کئے ۔ دوسری وکٹ بھی 58 رنز پر گری جب محمد سمیع ہی کی گیند پر مساگڈزا کلین بولڈ ہو گئے انہوں نے 27 گیندوں پر 43 رنز اسکور کئے ۔ تیسری وکٹ 73 رنز پر گری جب وہاب ریاض کی گیند پر چارلس کوونٹری 14 بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ زمبابوے کی چوتھی وکٹ 100 رنز پر گری جب شعیب ملک کی گیند پر وہاب ریاض نے کیچ پر کر ویلیم کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایس سی ویلیم نے 15 گیندوں پر 16 رنز اسکور کیئے ۔زمبانوے کی چھٹی وکٹ 142 رنز پر گری جب محمد سمیع نے سکندر رضا کو آؤٹ کیا انہوں نے 13 گیندوں پر 17 رنز اسکور کیئے ۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں 33 گیندوں پر  اپنی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد 54 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ کامیاب بولر محمد سمیع رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 36 رنز دیکر 4 وکٹٰیں حاصل کی۔ وہاب ریاض کے حصے میں  دوجب کہ  شعیب ملک کے حصہ میں ایک وکٹ آئی۔

زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورا 54 رنز کے ساتھ نمایا رہے۔ مساکڈزا نے زمبابوے کی طرف سے 27 بولوں پر 43 رنز بنائے، دیگر کھیلاڑیوں میں کوئی نمایا کارگردی نہ دکھا سکے

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ کامیاب بولر محمد سمیع رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 36 رنز دیکر 4 وکٹٰیں حاصل کی۔ وہاب ریاض کے حصے میں  دوجب کہ  شعیب ملک کے حصہ میں ایک وکٹ آئی۔

زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورا 54 رنز کے ساتھ نمایا رہے۔ مساکڈزا نے زمبابوے کی طرف سے 27 بولوں پر 43 رنز بنائے، دیگر کھیلاڑیوں میں کوئی نمایا کارگردی نہ دکھا سکے۔