چین کا ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت کا اعلان

140

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نےایف ٹی ایف میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرنےکا اعلان کردیا ۔

چینی  وزیر خارجہ  وانگ یی نے میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ فائننشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف ٹی ایف) نہ تو کسی ملک کو سزا دے سکتا ہےاور نہ ہی کسی ملک پر کسی قسم کی پابندی عائد کرسکتا ہے۔چین مکمل طور پرپاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اورپاکستا ن کاایف ٹی ایف میں  بھرپورساتھ دے گا۔

چین کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ٹیررفنانسنگ کے خلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت اقدامات کو ایف ٹی ایف نے سراہا ہے جبکہ چین انسداددہشتگردی فنانسنگ سسٹم کی مزید  بہتری کیلیےپاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتاہے۔

ایف ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں کو ردوبدل نہیں کیا گیا ،رٹینگ میں  تبدیلی کا نہ ہونا پاکستان کی کوششوں کی حوصلہ  افزائی ہے۔

چین اورایف اے ٹی ایگ مشترکہ طور پر پاکستان کی مدد کریں گے اور تعمیری تعاون کے حوالے سے کام جاری رکھیں گے ۔