حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) آل سندھ ٹیکنیکل ایڈیوکیشن ایسوسی ایشن کا مرکزی اجلاس مظفر ابڑو کی زیر صدارت جی سی ٹی حیدرآباد میں ہوا جس میں میرپور خاص ریجن کے صدر عطا لغاری اور حیدرآباد ریجن کے صدر سعد قریشی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت پاکستان، چیف جسٹس، آرمی چیف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے تعلیمی اداروں سے مالی بدعنوانی، عہدے اور طاقت کا ناجائز استعمال بند کیا جائے۔ ٹائم اسکیل اور پروموشن کا حق ملازمین کو دیا جائے اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں طلبہ وطالبات سے ناانصافی، ہراساں کرنے کو ختم کیا جائے۔