عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفتے کی چھٹی ختم کی جائے، عبدالحق قریشی

51

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) یوسی نمبر 19 کے چیئرمین عبدالحق قریشی ایڈووکیٹ اور یوتھ کونسلر اعجاز انور شیخ ایڈووکیٹ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہفتے کی چھٹی فوری طور پر ختم کی جائے۔ جمعہ کو بعض ملازمین آتے ہی نہیں، جو آتے ہیں وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جلدی چلے جاتے ہیں۔ اس طرح جمعہ، ہفتہ، اتوار تین چھٹی ہوجاتی ہیں، جس سے عوام سخت پریشان اور کام نہیں ہوپاتے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تعلیمی اداروں اور بلدیہ میں ملازمین کو پابند کیا جائے کہ جمعہ اور ہفتے کو ملازمین آفس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔