سکھر سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس میں اچانک آتشزدگی

60

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس میں اچانک آتشزدگی، ٹرین کی 3 اور 4 نمبر بوگی کے درمیان آگ لگی آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم مسافر محفوظ رہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بوگیوں کے درمیانی حصہ میں آگ اس وقت لگی جب ٹرین سلطان کوٹ اسٹیشن پر کھڑی تھی، آگ لگنے کے فوری بعد عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا دی ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور نے حاضر دماغی سے مقامی افراد کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پایا تاہم ٹرین کی بوگیوں کو معمولی نقصان پہنچا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حادثے کے فوری بعد بوگیوں کو ٹرین سے علیحدہ کردیا گیا تھا آگ پر قابو پانے کے بعد بوگیوں کو دوبارہ ٹرین میں لگا کر ٹرین کو روانہ کر دیا۔ ریلوے حکام کے مطابق گاڑی کی دو بوگیوں کے درمیان ربڑ کے پائیدان کو آگ لگی تھی، مسافروں کی اطلاع پر بروقت ٹرین روک کر باقی بوگیوں کو الگ کرکے آگ بجھا دی گئی۔ واقعے سے کوئی بھی مسافر متاثر نہیں ہوا ہے، سکھر ایکسپریس کو اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا، ڈی ایس ریلوے سکھر نے آگ لگنے کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم روانہ کر دی، ٹیم آگ لگنے کے اسباب تلاش کرکے کل تک رپورٹ جمع کرائے گی،حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کبھی اس طرح کا واقعہ کسی بھی ٹرین کو پیش نہیں آیا واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے حکام نے دو ملازمین الیکٹریکل سپروائزر کراچی اور سکھر کو معطل کردیا ہے۔ ڈی ایس سکھر ریلوے یوسف لغاری کے مطابق آگ لگنے کا معاملہ میں ،دو الیکٹریکل سپروائزر معطل کردیا گیا ہے، حادثہ میں کسی تخریب کاری کا عنصر شامل نہیں،ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث بوگی میں معمولی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، فرائض سیغفلت برتنے کے الزام میں دو ملازمین کو معطل کیا گیا۔