حکومت چھوٹی صنعتوں کی مالی اعانت میں اضافہ کرے‘ چودھری سجاد سرور

60

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) اسلام آباد سمال چیمبرآف کامر س اینڈ سمال انڈ سٹریز کے صدر چوہدری سجاد سرورنے حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں چھو ٹے اور در میانے در جے کی صنعتو ں کی مالی اعانت میں اضا فہ کر ے جومعاشی و معاشرتی ترقی،روزگار پیدا کرنے اور ملک میں غر بت کے خاتمے میں نما یا ں کردار ادا کر سکتی ہے اپنے بیان میںانہو ں نے اس بات پر تشو یش کا بھی اظہار کیا کہ ملک میں 95فیصد چھو ٹے اور در میانے در جے کی صنعتیں ہیں جن میں سے نجی شعبو ں میں 7.5فیصد کریڈٹ فناسنگ دی جا تی ہے اور زیادہ تر کر یڈٹ کارپوریٹ سیکٹر کو دیا جا تا ہے، زیادہ تر چھوٹے اور در میانے در جے کی صنعتو ں کو نئی کا روباری سر گر میوں کے بجا ئے ورکنگ کیپٹل سر مایہ کے لیے مالی اعا نت ملی انہوں نے مزید کہاکہ چھو ٹے اور در میانے در جے کی صنعتو ں کو حاصل ہو نے والی مالی اعانت میں پچھلے چھ مہینوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ جو ن 2019میں 465بلین روپے ہے جبکہ پچھلے سال دسمبر 2018میں مالی اعانت 514بلین تھی با وجو د اس کے کہ اس سیکٹر کا ملک کی معاشی نمو میں 40فیصد اور برآمدات میں 25فیصد اضا فہ اور 80 فیصد غیر زر عی لیبر فورس کو ملا زمت مہیا کر تا ہے انہوں نے کہاکہ ایس ایم ایز چین، تا ئیوان، سنگا پور، ہانگ کانگ اور کو ریا میں غلبہ حاصل کیا ہو اہے اور ان کی تر قی میں 80فیصد اس سیکٹر کا ہاتھ ہے ان ممالک کے ایس ایم ایز سیکٹر کی تر قی کی بنیا د پر صنعتی تر قی یا فتہ ممالک یا نئی صنعتی ممالک کا درجہ حاصل کیاہے۔پاکستان کو ایسی پا لیسیا ں مر تب کر نی چا ہیے جس سے ایس ایم ایز سیکٹر کو فر وغ ملے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عام طور پر بینک خطرات (ہا ئی رسک) کم منافع اور ٹرانزیکشن کاسٹ کی وجہ سے ایس ایم ایز سیکٹر کو قر ض دینے سے ہچکچاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کمر شل بینکو ں میں ایس ایم ایز سیکٹر کو مالی اعا نت فرا ہم کر نے کے لیے مو ثر کر یڈ ٹ ما ڈلز کی کمی ہے اور ما لی اعا نت کی دیگر سہو لیا ت کے بغیر ایس ایم ایز سیکٹر کے لیے جد ید تر قی کر نا مشکل ہے انہوں نے اس سیکٹر کے لیے ما لی بڑھا نے کی تجو یز پیش کی اور حکومت سے اس شعبے کی تر قی کے لیے اہم اقدامات لینے پر زور دیا۔ انہو ں نے لا گت کی مسابقت، معیا رکی،ما رکیٹنگ نیٹ ورکنگ، مصنوعات کی تنو ع، کاروبارکی شروعات، کار وباری منصبوبہ بند ی، قا نو نی امور، ما لیاتی نظام، وقت کا صحیح استعمال جیسے مسائل پر ٹر ینگ کی اپیل بھی کی ہے۔