نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 30 ہزار رہ گئے

165

لاہور :نواز شریف کی طبیعت پھر خراب ہوگئی ،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہو کر 30 ہزاررہ گئےہیں، ڈاکٹروں نے بیرون ملک ٹیسٹ کروانے کی تجویز دے دی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں ایک بار پھر کافی حد تک کمی ہوگئی ہے، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق  نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گزشتہ روز30ہزارکی قابل قبول حدسے نیچےگرگئےہیں،نوازشریف کی نازک صحت بھرپور علاج کے انتظامات کی متقاضی ہے، نواشریف کو اچانک بلیڈنگ کا خطرہ موجود ہے ،جس سے دل کے لیے کسی خطرے،اسٹروک کو کم کیاجاسکے۔

انہوں نے کہا  کہ تحقیق درکار ہے،تاکہ پلیٹ لیٹس میں کمی کےمحرکات کا پتا چلایا جاسکے،سا بق وزیر اعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ایک مرتبہ پھر کم ہورہے ہیں، نوازشریف کوخون پتلا کرنے والی ادویات دینا محفوظ نہیں جبکہ پلیٹ لیٹس کم ہونےکی وجوہات اورتشخیص اب تک نہیں ہوسکی۔

سر براہ  میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ  سابق وزیر اعظم نوازشریف کےپلیٹ لیٹس مزید گرگئےہیں، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کم ہو کر 30 ہزاررہ گئےہیں، نوازشریف کو ان کی طبیعت سے متعلق آگاہ کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پلیٹ لیٹس کےاتارچڑھاؤکی تشخیص کیلیےنوازشریف کےٹیسٹ کرناچاہتےہیں،ٹیسٹ کرانے سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ پتا چلے گی،ٹیسٹ میں نواز شریف کے خون کا نمونہ لیا جائے گا ۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے مزید کہا کہ نواز شریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہورہی  ہے، نواز شریف کے بازو پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں، نوازشریف کے خون کے نمونے پاکستان سے باہر بھجوائے جائیں گے،خون کے نمونے لینے کے بعد  بلیڈنگ بہت مشکل سے رکتی ہے، نوازشریف کی اجازت ملتے ہی ٹیسٹ کے نمونے بیرون ملک بھیجے جائیں گے جبکہ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں 7 دن لگیں گے  ۔