دت? خ?ل، س???ور?? چ?? پوس? پر د?شتگردو? ?ا حمل?، ا?? ا?ل?ار ش??د پانچ د?شت گرد ?لا?

225

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ایک زخمی ہوگیا فورسز کی جوابی کاروائی میں پانچ دہشت گرد بھی مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ایک ذخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی جوابی کاروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

واقعے کہ بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا