?ال?ن? ن? نقاب پر پابند? لگاد?

195

ایمسٹرڈم: ہالینڈ کی کابینہ نے متعصبانہ فیصلہ کرتے ہوئے عوامی مقامات پر پورے چہرے کے پردے پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی ۔

ڈچ وزیر اعظم مارک روٹ کے مطابق ان کا مقصد کسی مذہب سے امتیازی سلوک رکھنا بلکہ ملکی قانون کے تحت سرکاری دفاتر ۔ ٹرانسپورٹ، اسپتالوں اور اسکولوں میں چہرے کو مکمل ڈھانپنے پر پابندی ہوگی پابندی کے زمرے میں ہیلمٹ اور ماسک بھی آئیں گے ۔

ہالینڈ کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہالینڈ میں خاص مواقع پر 100 سے 500 خواتین نقاب استعمال کرتی ہے

واضح رہے کہ فرانس اور بیلجئیم نے بھی ملک بھر میں نقاب پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ان پر مزید پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دوسری جانب دائیں بازو کی جماعتوں نے اس فیصلے کو سیاسی فیصلہ قراردیا ہے ۔