اسلام آباد :مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج اور بی جے پی سرکار نے مسلمانو ں پر ظلم اور بر بریت کا بازار گرم کر رکھا ہو ا ہے،نماز جمعہ کی بھی اجازت نہیں ۔
وزیر خارجہ شاہ محود قریشی نے کہا ہے کہ بھا رت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بر بریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پر امن قوم ہیں ، بھارت میں کچھ قوتیں ایسی ہیں جو نہیں چاہتیں کہ خیرسگالی کا بیج پروان چڑھے،لوگ بغیر سوچے سمجھے تنقید کرنا شروع کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرتا رپور راہداری کے افتتاح سے پوری دنیا میں خیرسگالی کا پیغام دیا ہے، پانچ ہزارسکھ روزانہ کرتاپورآسکیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھا رتی سکھوں کے لئے پاسپورٹ کی بندش عارضی طور پر ختم کی گئی ہے، 9 اور 11 نومبر کو فیس میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سمیت سابق بھارتی کر کٹر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی افتتاح کی تقریب میں شمولیت کی دعوت دی ہے ۔