سکھر (اے پی پی) نیب عدالت سکھرنے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کے مبینہ فرنٹ مین عباس جکھرانی کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،نیب کی جانب سے عباس جکھرانی کا 6 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اور دوبارہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی تھی، عباس جکھرانی پر ایجوکیشن ورکس ڈسٹرکٹ جیکب آباد کے کروڑوں روپے کے فنڈز خرد برد کرنے کا الزام ہے۔ جیکب آباد کے سرکاری اسکول کی عمارتوں میں برائے نام مرمت کرائی گئی میونسپل چیئرمین عباس جکھرانی کو نیب نے 20 ستمبر کو جیکب آباد سے گرفتار کیا تھا نیب میں میر عباس جکھرانی کے خلاف بم پروف گاڑی کی خریداری پر بھی انکوائری چل رہی ہے ،عباس جکھرانی پر پی پی رہنما مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے مبینہ فرنٹ مین ہونے کا بھی الزام ہے۔عدالت نے نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہو ئے ان کا سات روز جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا اور نیب کو انہیں دوبارہ 18 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔