پ?ل ز?اد? م?نگ? ب?چن? ??? تو جاپان جانا ?وگا

217

خربوزے کی قدر دیکھنی ہے تو آپ کو جاپان جانا ہوگا جہاں خربوزے کی جوڑی کو ساڑھے بارہ ہزار ڈالر میں خریدا گیا ہے ۔

ٹوکیو : جاپان کی ایک مارکیٹ میں خربوزے کی جوڑی ساڑے بارہ ہزار ڈالر میں نیلام ہو کر لوگوں کی توجہ کا مزکز بن گئی،جاپان میں تو اتنے داموں پر نئی کار آجاتی ہے۔

گرمیوں میں میٹھا خربوزہ کئی ملکوں کی مارکیٹوں میں وافر مقدار میں نظر آتا ہے لیکن جاپان کی ایک مارکیٹ میں اس کی قیمت اتنی لگی کہ عام انسان دنگ رہ جائے جی ہاں جاپان کی مقامی مارکیٹ میں نیلامی کے دوران خربوزے کی جوڑی ساڑے بارہ ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی۔

یہ قیمت اتنی زیادہ تھی کہ جاپان میں ایک نئے برانڈ کی کار خریدی جاسکتی تھی ،یہی نہیں بلکہ اس مارکیٹ میں تو دیگر پھل بھی اتنے ہی مہنگے دام کے ہوتے ہیں ۔