سکھر، پولیس کا کچے میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن، کئی ٹھکانے تباہ، متعدد زخمی

68

سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں شاہ بیلو کچے میں جرائم پیشہ افراد اور منظم ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری، فائرنگ کا تبادلہ، ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے، مزید پولیس پکٹس قائم۔ طویل مقابلے کے بعد متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاع، پولیس نے ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے، ایس ایس پی نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کی علاقے میں موجودگی تک آپریشن جاری رہے گا۔