نوش?ر? , ر?ش? پرفائرنگ، دوافراد جا? بحق ،3 زخم?

215

نوشہرہ میں  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  دوافراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ، فائرنگ چنگچی رکشے پر کی گئی ،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا ہے۔

نوشہرہ کے علاقے بدرشی میں نامعلوم افراد نے چنگچی رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے رکشے میں سوارپانچ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دو افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹا شامل ہیں

پولیس زرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے۔