پاکستان کا کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

229

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان میں قید بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دینے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا حق مل جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے مسودہ بھی تیار کرلیا ہے۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم صرف عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے معاملے پر عائد ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت  انصاف نے 17 جولائی 2019  کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی۔