سکھر (نمائندہ جسارت) بجلی چوروں کی معاونت کرنے والے سیپکو ملازمین کیخلاف چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو نے ایکشن لے لیا۔ ترجمان سی او سیپکو کے مطابق سی او سیپکو سعید احمد ڈاؤچ نے لاڑکانہ میں بجلی چوری اور نااہلی کی سزا میں چار افسران کو معطل کردیا، معطل کیے جانے والے ایکسیئن لاڑکانہ مظفر حسین، ایس ڈی او رتوڈیرو رحیم بخش تنیو کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بجلی چوری میں ملوث دو لائن سپرنٹنڈنٹ بھی معطل کردیے گئے ہیں۔ سی او سیپکو نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔