مل?? زر مبادل? ?? ذخائر 17.75ارب ?الر ت? پ?نچ گئ?

198

            اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 15مئی 2015ءکو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 17.75ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کےزرائع کے مطابق پچھلے ہفتہ کے اختتام پر 12.512ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے پاس ہفتہ کے اختتام پر 5.237ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے ۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مختلف اکاونٹس کی مد میں 63ملین ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں جن کےباعث ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 17.749ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔