لاہور:مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت سنبھل نہ سکی ، ڈاکٹر طاہر شمسی آج نواز شریف کا طبی معانہ کریں گے۔
سابق وزیراعظم کو سفر کے قابل بنانے والی ادویات کے استعمال کے منفی اثرات کم نہ ہوسکے،نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے اور سوجن کم نہ ہوسکی، ٹیسٹوں کی روشنی میں نواز شریف کی ادویات میں ردو بدل کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ماہر امراض ہیماٹالوجسٹ پروفیسر طاہر سلطان شمسی نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ نواز شریف کی بیماری تشخیص ہو گئی ہے اور ان کو لاحق بیماری کا نام اکیوٹ آئی ٹی پی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بون میرو جانچنے کے لیے ٹیسٹ کیا گیا تھا ، جس کے بعد پتہ چلا کہ بون میرو کا کوئی کینسر نہیں ہے، نواز شریف کی بیماری کا علاج اسٹیرائیڈ اور آئی وی آئی جی انجیکشن کے ذریعے ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر طاہر شمسی نے یہ بھی بتایا کہ یہ ادویات ملنے کے بعد مریض کے پلیٹیلیٹس بننا شروع ہو جاتے ہیں، آئی وی آئی جی انجیکشن ملنے کے 10 سے 12 روز بعد مریض کے پلیٹیلیٹس تقریباً نارمل ہو جاتے ہیں۔