راولپنڈی، بوائز ہاسٹل میں دھماکا، 5 افراد زخمی،تحقیقات شروع

52

راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کے علاقے غوثیہ چوک کے قریب بوائز ہاسٹل میں دھما کے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی میں غوثیہ چوک کے قریب واقع بوائز ہاسٹل میں دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔