پا?ستان م?? ?ر?? ?? بحال?، رم?ز راج? ن? حب الوطن? د??اد?

228

لاہور: پاکستان میں کرکٹ کی بحالی نے جہاں قوم کو پرجوش کیا ہے وہیں سابق کرکٹرز کی بے حد پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ سابق قومی کرکٹر اور ٹی وی کمنٹیٹر رمیزراجہ نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کی خوشی کی خاطرآئی پی ایل میں اپنی مصروفیات ترک کردیں اور وطن واپس پہنچے۔

رمیز راجہ کا شمار ماضی کے ان شاندار کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے جن کے لب و لہجے سے بھی ملک میں کرکٹ کی زبوں حالی کا درد ٹپکتا ہے۔ اب جبکہ ملک میں کرکٹ بحال ہوتی دکھائی دے رہی ہے تو ایسے میں ضروری تھا کہ سینیئرز اس موقع پر پی سی بی کا ساتھ دے کے اپنا فرض نبھائیں اور رمیز راجہ نے سیریز کی کمنٹری کی ذمہ داری لے کر اپنی فرض شناسی ثابت کردی۔

دوسری جانب وطن کی محبت میں آئی پی ایل پر قومی مفاد کو ترجیح دینے پر شائقین کرکٹ نے رمیز راجہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔