شرح سود مل?? تار?خ م?? سب س? ?م سطح پر آگئ? ،اس??? ب?ن?

175

کراچی : اسٹیٹ بینک نےاگلے دو ماہ کے لئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسس پوائنٹس کمی کر دی، شرح سود 8فیصد سے کم کر کے 7فیصد کر دیا گیا ہے۔

ہفتہ کو گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے مالیاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود میں 100بیسس پوائنٹس کمی کی گئی ہے، جس کے بعد شرح سود 8فیصد سے کم کر کے 7فیصد کر دیا گیا ، یہ کمی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔

انہوں نےامید ظاہر کی کہ شرح سود میں کمی سے سرمایہ کاری میں تیزی آئے گی اور تیل کی قیمتیں بھی کم ہوں گی، جس سے کاروباری سرگرمیاں مزید بڑھیں گی۔