سکھر، پولیس کی کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف کارروائیاں، محفوظ پناہ گاہیں نذر آتش

98

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہیں نذر آتش کردی گئیں۔ پولیس نے شاہ بیلو کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔ ڈاکوؤں کی درجنوں کمین گاہیں، چوکیاں نذر آتش کی گئیں، پولیس کی مزید پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔ ایس ایس پی سکھر نے کہا ہے کہ مطلوب ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، آپریشن کے دوران تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ منظم ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جاسکے اور علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔